11

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، چیف جسٹس نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، چیف جسٹس نے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کی سماعت کیلئے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے ۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجر بنچ درخواست کی سماعت کرے گا ۔ درخواست کی سماعت 17ستمبر کوہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں