6

معروف اداکارہ رابی پیرزادہ کی گرفتاری کا حکم آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے رکھنے پر گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ کو آج طلب کر رکھا تھا۔ وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو اداکارہ کا چالان کیا تھا۔اداکارہ پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کی اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر چالان کیا تھا۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پانچ سال سے ان سے کھیل رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کا یہ بھی مؤقف ہے کہ سانپ ، مگرمچھ اور اژدھا ان کی ملکیت نہیں ہے۔ادھر وائلڈ لائف حکام کا مؤقف ہے کہ اداکارہ عدالت کو بتائیں کہ یہ حشرات کس کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں