5

اداکار مانی نے اپنی بیوی حرا سے اپنی پہلی شادی کتنے سال تک چھپائی ؟ مانی نے ایسا مذاق کردیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

کراچی (نمائندہ خصوصی)اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے اپنی بیوی حرا سے اپنی پہلی شادی 10سال تک چھپانے کا اعتراف کرلیا ۔ میں نے اپنی پہلی شادی کو اہلیہ حرا سے 10 سال تک چھپایا لیکن ایک دن اچانک ا±ن کی پہلی بیوی آمنہ بیٹے کے ساتھ ان کے گھر پر آگئیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں، اسی دن حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران مانی سے سوال کیا کہ کیا حرا کو آپ کی شادی کے بارے میں معلوم تھا؟ جس کے جواب میں مانی نے کہا کہ حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اگر ہوتا تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حرا دل کی بہت اچھی ہیں انہیں اس بارے میں معلوم ہوا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑا اور اب میری پہلی شادی ختم ہو چکی ہے، شکر ہے اس وقت ٹی وی اور انٹرنیٹ کا دور نہیں تھا ورنہ یہ بات ٹی وی پر آجاتی۔ان تمام باتوں کے بعد مانی نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، اس میں کوئی صداقت نہیں، اگر میری شادی ایسے ہوئی ہوتی تو اِس کا علم انسان تو کیا جانوروں کو بھی ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں