6

امریکہ کا بمبار طیارہ ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا، ہلاکتیں

ہارٹ فورڈ (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بی 17 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بی 17 بمبار طیارہ بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، آگ اور دھواں اتنا زیادہ پھیلا کہ کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔ پبلک سیفٹی کمشنر جیمز روویلا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 10 مسافر اور تین عملے کے افراد سوار تھے ۔

سیفٹی کمشنر نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ ہارٹ فورڈ کوراٹ نامی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں