5

”ہم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت پائیں گے اگر ۔۔۔“ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے کھلاڑیوں کوہی خوفزدہ کردیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ یہ آسان ہدف نہیں تھا ،آج کے جیت کا کریڈٹ عابد علی کو جاتا ہے ،اس نے پریشر کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ،اسے بہت مبارک ہو ۔انہوںنے کہا کہ آج فیلڈنگ معیار کے مطابق نہیں تھی ،ہمیں اسے ٹھیک کرنا ہو گا ،اگر ہم ٹی ٹوئنٹی میں اس طرح کی فیلڈنگ کریں گے تو ہم زیادہ میچز نہیں جیت پائیں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان نے گراﺅنڈ میں آکر دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گھر میں کھیلنا اچھا لگتا ہے ،میں نے دس سال بعد اپنے گھر میں کرکٹ کھیلی ہے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میں آسان حریف نہیں ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں