6

ٹی 20 میچز، حکومت نے شٹل سروس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا، اگر آپ بھی سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوران سٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے چلائی جانے والی شٹل بس سروس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شٹل سروس قذافی سٹیڈیم کے اندر چلانے سے روک دی گئی ہے۔ ٹی 20 میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی سہولت کیلئے 38 پیڈو بسیں اور 20 سے زائد کوسٹر بسیں شٹل سروس میں استعمال ہوں گی۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکنگ ایریا سے آنے والی یہ بسیں مین گیٹ پر آئیں گی اور شہریوں کو اپنے انکلوژرز تک جانے کیلئے پیدل سفر کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں