42

ملتان یونین کونسل نمبر 78 خیر پور بھٹہ میں تبدیلی رنگ دکھانے لگی

*ملتان یونین کونسل نمبر 78 خیر پور بھٹہ میں تبدیلی رنگ دکھانے لگی*

گزشتہ ہفتے خیر پور بھٹہ کی سڑکوں کے حالات باقاعدہ تصویروں میں دکھائے گئے تھے ۔

اور اس خبر کو پاور پلس نیوز چینل پر بھی چلایا گیا تھا ۔
سابقہ حکومت کے دور میں بنائے گئے روڈ ناقص میٹریل کی وجہ سے نا صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے تھے بلکہ کئی کئی فٹ گہرے شگاف پڑ گئے ۔

روڈ کو مرمت کی بجاے ان شگافوں میں مٹی ڈال دی گئی ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آخر کب تک عوامی نمائندے ہم سے روڈوں اور سیوریج کے نام پر ووٹ لیتے رہیں گے ۔

حکومت کے اقتدار میں آتے ہی پانچ سال میں کوئی بھی منصوبہ پایا تکمیل کو نہیں پہنچتا ۔

*اکبر علی نمائندہ پاور پلس نیوز ملتان *

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں