22

نواحی گاوں موجیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ

منڈی بہاءالدین
نواحی گاوں موجیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں

منڈی بہاءالدین
کے نواحی گاوں موجیانوالہ میں یونین کونسل کے چئرمین محمد ولایت ڈیرے پر مخالفین گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا جہاں جدید اسلحہ سے لیس مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گی ۔دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ گولیوں کی شدید لپیٹ میں آ گیا ۔علاقہ مکین گھروں محصور ہو کر رہ گے۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ سے ایک گروپ کے دو افراد چوہدری قمر عباس، چوہدری امجد اقبال جبکہ دوسرے کے گروپ کے چوہدری اویس سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کے نتیجہ میں پیش آیا پولیس تھانہ صدر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین امجد، قمر، اور اویس کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور انہیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے رپورٹ محمد گلزار طاہر منڈی بہاؤالدین


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں