26

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ دارالاحسان میں گزشتہ رات حویلی میں سوے 65سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کر دیا

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ دارالاحسان میں گزشتہ رات حویلی میں سوے 65سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کر دیا ورثہ کی جانب سے مین روڈ بلاک کر کے احتجاج پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ دارالاحسان شاہکوٹ روڈ پر گزشتہ رات حاجی لیاقت علی باجوہ اپنے گھر کے ساتھ حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلہ دبا کر قتل کر دیا یاد رہے چند ماہ قبل مقتول کی بیٹی ہماہ لیاقت کو بھی قتل کر دیا گیا تھا جسکا نامزد ملزم مقتولہ کا خاوند جیل میں ہے واقع کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی چند ماہ میں باپ بیٹی کو بےگنا قتل کرنے پر ورثہ اور اہل میں شدید غم غصہ پھیل گیا اور مین سانگلہ جھمرہ روڈ کوٹریفک کے لیے بند کر کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ورثہ نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کے چند ماہ قبل مقتول کی مقتولہ بیٹی کے کیس کی پولیس نے ناقص تفتیش کی جسکی وجہ سے آج دوسرا قتل کا واقع ہوگیا مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سی پی او فیصل آباد سے انصاف کی اپیل کر دی چالیس منٹ روڈ بلاک ہونے پر ڈی ایس پی سرکل عابد ظفر ایس ایچ او ساہیانوالہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوے احتجاج ختم کرا دیا جسکے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر جھمرہ منتقل کردی گئی پولیس مصروف تفتیش.
رپورٹ
سید فراز حسین رضوی پاور پلس نیوز فیصل اباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں