35

ڈی پی او سید حسنین حیدر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں

چنیوٹ (ملک صدیق حیدرمصطفاٸی) ڈی پی او سید حسنین حیدر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں

Vo

چنیوٹ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی. اجلاس عام کے دوران ڈی پی او نے ملازمان کے محکمانہ مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ۔ عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے ۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو ۔میں چاہتا ہوں کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض منصبی اس طرح ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں کہ عوام اس وردی کو عزت دینے پر مجبو ر ہو جائے۔ فورس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے ہر ملازم اپنا بھرپور پیشہ وارانہ کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا رشوت خور، بددیانت اورفرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں