39

ہری پور ٹریفک وارڈن آفیسر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

*مورخہ 4 اکتوبر 2019*
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ*
*خیبر پختون خواہ پولیس ضلع ہری پور*
*ہری پور ٹریفک وارڈن آفیسر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔*
ٹریفک وارڈن آفیسر شاہد شاہ کو بدوران ڈیوٹی ایک عدد نامعلوم بیگ ملا۔ جس میں ایک عدد لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری دستاویزات سمیت قیمتی سامان موجود تھا۔ جو انچارج ٹریفک وارڈن الیاس فرید اور شاہد شاہ نے بیگ مالک کی تلاش شروع کی۔ جو انتھک محنت کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ بیگ اور اشیاء پشاور بڈھ بیر کے رہائشی مصباح اللہ کا تھا۔ جو بحفاظت مذکورہ شخص کے حوالے کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ محکمانہ وقار میں اضافے کے ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں