160

اسلامک سوسائٹی اٹلی بریشیا کا ہفتہ وار درس قرآن : میڈیا سیکرٹری عبدالباسط علی

اٹلی(نمائندہ خصوصی) اسلامک سنٹر بریشیا میں اسلامک سوسائٹی اٹلی بریشیا کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن ہوا جس میں بزرگوں نوجوانوں بچوں اور خواتین کی کلاسس ہوئی. بڑوں کی کلاس میں آج 9واں پارہ کی سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 165سے167 تک کا لفظی ترجمہ پڑھا گیا بعد میں محترم محمد عتیق بھائی نے ان آیات کی تفسیر بیان کی. نوجوانوں نے بھی حفظ اور آداب زندگی کی کتاب کا مطالعہ کیا اور بعد میں ہر بار کی طرح آج بھی نوجوانوں میں سے حیدر علی نے قرآن مجید کے علم کی فضیلت کے بارے میں درس حدیث دیا. بچوں کی کلاس میں ناظرہ و حفظ پڑھایا گیا اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ اس نیک کام کو آگے بڑھانے اور قرآن کی تعلیم حاصل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں