5

عمران خان 67 برس کے ہو گئے ، وزیراعظم نے کشمیریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان آج 67برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ” اپنے پیاروں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں دو مہینے سے زائد غیر انسانی کرفیو میں دیکھنے والے کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں ، اگر کسی نے ایل او سی پارکی تو بھارت کے بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا چاہے اس کا مقصد انسانی مدد یا کشمیریوں کی جدو جہد کو سپورٹ کرنا ہی ہو ،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے،یہ اقدام بھارت کو کشمیریوں پرجبر اور تشدد بڑھانے اور ایل او سی پر حملہ کرنے کیلئے عذرفراہم کرے دگا ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں