8

کالم دوست اثاثہ ہوتے ہیں تحریر ڈاکڑمحمدمعظم

کالم دوست اثاثہ ہوتے ہیں

تحریر ڈاکڑمحمدمعظم

اس کے مزاج سے تلملاہٹ محسوس ہورہی تھی, پھر لہجہ دھیمہ رکھ کر بولا تمہیں معلوم ہے نا وہ میرا اچھا دوست تھا اس کے باوجود اس نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے,
کیسا خنجر ؟ میں نے حیرانی سے پوچھا, ” اس نے میرے بڑے بھائ سے جا کر ایسی باتیں کیں جن سے بھائ صاحب خفا ہوگۓ, بھائ صاحب خفا ہوۓ تو ابا جی بھی اور باقی بہن بھائ بھی ناراض ہیں, میں اکیلا ہوگیا ہوں میرے گھر خون کے رشتہ دار ہی نہیں آتے, وہ مغموم ہوکر بول رہا تھا, تم اپنے بہن بھائیوں کو وقت دیتے تو وہ تم سے اعتبار کیوں کھوتے اسکی بات پہ یقین کیوں کرتے, تم غلط ہو تمہارا قصور ہے سارا, میں نے اسے جواب دیا, اس نے سرد آہ بھری , آہ ہا, ہاں سچ کہا قصور وار تو میں ہی ہوں جو اتنا وقت اسے دوست سمجھتا رہا , نتیجہ یہ نکلا کہ میں اس دوست سے اور وہ مجھ سے منسوب ہوگیا, میں اسکی اور وہ میری پہچان بن گیا, وہ میری زندگی میں اتنا میرے ساتھ ساتھ رہا کہ اسکی بات کو لوگ میری بات سمجھنے لگے, مجھے اب اندازہ ہوگیا ہے کہ ہمیں بروز قیامت بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اٹھایا جاۓ گا ,واقعی دوست بہت اہم ہوتے ہیں اس لیۓ نظریاتی دوست بنانے چاہئیں نہ کہ کھانے پینے اور ٹائم پاس والے, میں پاکستان کی موجودہ حکومت کو بھی یہی مشورہ دونگا کہ امریکہ جیسے کمینے کی دوستی فضول دوستی ہے, فضول دوستوں سے کجھ نئیں لبھنڑا, چنگے یار تلاش کرو, دوست بہت ہی قیمتی خزانہ ہوتے ہیں, پاک چین, پاک سعودی , پاک ترک, پاک ایران اور پاک افغان دوستی میں بھی ہم مقبوضہ کشمیر گنوا بیٹھے ہیں, ہمارے درمیان تیسرا ساتھ بیٹھا شخص بولا تم خود اچھے دوست بن کر دکھاؤ تو تمہیں اچھے اور مخلص دوست نظر آئیں گے, فضول دوست دنیا و آخرت دونوں برباد کردیتے ہیں, ہم دونوں خاموشی کے سوا کیا کرتے آپ ہی بتائیے !
اللہ پاک ہمیں اپنے دوستوں کا دوست بناۓ, آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں