7

کالم چھوٹی سی نیکی تحریر عبدالوحیدشانگلوی

تحریر: عبدالوحیدشانگلوی

چھوٹی سی نیکی!
بشر ابنِ حارث ؒ ایک بہت بڑے ولی گزرے ہیں۔ ایک مرتبہ ان سے کسی نے پوچھا، لوگ آپ کے عزت کرتے ہیں، آپ کا نام احترام سے لیتے ہیں، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

اس نے عرض کیا کہ یہ اللہ تعالی کا فضل اور احسان ہے۔ میں بہت بڑا فاسق اور گناہ گار تھا لیکن ایک دن راستے پر جاتے ہوئے کاغذ کا ایک ٹکڑا نظر آیا، میں نے اس کو اٹھا کر دیکھا تو اس پر ” بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ” لکھا ہوا تھا۔

بس میں نے اس سے گرد وغبار ہٹا کر اچھی طرح صاف کیا اور جیب میں رکھ دیا۔ اس وقت میرے پاس صرف دو دراہم تھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔ اس دو دراھم سے اعلیٰ قسم کا عطر خریدا اور اس کاغذ کے ٹکڑے پر لگا دیا۔

رات کو خواب میں ایک آواز سنائی دے رہی تھی۔ اے بشر تو نے میرا نام معطر کیا ہے، اس پر خوشبو لگائی ہے اس کی وجہ سے میں آپ کا نام روشن کروں گا۔

چنانچہ اس چھوٹی سی نیکی کی وجہ سے اللہ تعالی نے مجھے اپنا تابعدار بنایا اور میرا نام دنیا میں روشن کیا۔ یہ ہے نیکی کی برکت جس سے اللہ تعالی نے ان کا رخ بدل دیا، دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی کامیابی اللہ تعالی نے ان کو عطا کی۔

کوئی بھی نیک کام ہو اس کو ہرگز حقیر نہ سمجھے، قیامت کے دن ہر ایک آدمی اپنا عمل دیکھے گا، ذر ے کے برابر نیکی بھی اس کو نظر آئی گی۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے ترجمہ: جس نے ذرے کے برابر بھی نیک عمل کیا ہو تو اس کو دیکھ لےگا۔ یعنی اس کا بدلہ ان کو مل جائے گا۔
رابطہ:03432411958

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں