9

”شاداب خان مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے سکتا تو۔۔۔“ رمیز راجہ نے شاداب خان کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں عبرتناک وائٹ واش کے بعد رمیز راجہ نے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیریز میں بجھے بجھے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”شاداب خان سری لنکا کیخلاف سیریز میں بجھے بجھے نظر آئے۔ وہ مڈل اوورز میں وکٹیں لیتے ہیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو پھر پاکستان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاداب خان وکٹیں حاصل کرنے والی فارم کھو چکے ہیں جس کے باعث دیگر باﺅلرز دباﺅ میں آ گئے ہیں۔“

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس کو وائٹ واش کیا جس پر شائقین کرکٹ ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں