6

بھارتی کرکٹر منیش پانڈے کی معروف اداکارہ سے شادی طے پا گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور اداکارہ اشریتا شیٹی دو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی شادی میں شرکت متوقع ہے،اشریتا شیٹی بھارت کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے نے اندر اجیتاوراین ایچ 4 جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ کسی بھارتی کرکٹر کی اداکارہ سےشادی ہورہی ہو۔

اس پہلے ویرات کوہلی، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، اظہرالدین اور دیگر بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔دو ماہ قبل حسن علی نے سامعہ نامی بھارتی لڑکی سے شادی کرلی تھی۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں