6

عالمی سطح پر ایران سعودی عرب مصالحت کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کیلئے عالمی سطح پربھی کوشش کی گئی ہے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ، پاکستان معاملات کو بگڑنے سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہاہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کیلئے عالمی سطح پربھی کوشش کی گئی ہے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوتاہے جس کے امریکہ ،ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاملات کو بگڑنے سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہاہے ، ایران میں ہماری اچھی نشست رہی ہے اور سعودی عرب جاکر بھی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سی پیک کی بات نہیں ہوئی ، ہمارا یک نکاتی ایجنڈا تھا کہ تناﺅ سے کیسے بچا جاسکتاہے ؟ پاکستان اس حوالے سے کیا مثبت کردار ادا کرسکتاہے ؟ ہمیں وہ کردار ادا کرناچاہئے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایرانی رہبر اعلیٰ نے وزیر اعظم کویقین دلایاہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے جو بھی تعلقات ہوں لیکن کشمیر کے معاملے پر ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی سعودی وزیر خارجہ نے بھی کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں