47

کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ کامران یوسف گھمن

فرانس(نمائندہ خصوصی) سابقہ کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مسیحی برادری کے اس خوشیوں بھرے تہوار میں ہم بھی ان کے شانہ بشانہ شریک ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مسیحی برادری کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے ۔ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری بھی برابر حق دار ہے ہمیں اپنے مسیحی بھائی بہنوں کی حفاطت کرنی چاہیئے ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ جس طرح دنیا بھر میں کرسمس کے موقع پر حکومتیں خرچہ کر کے شہروں کو ملکوں کو سجاتی ہے اسی طرح پاکستان کو بھی سجانا چاہیئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کو ترجیح دینا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی طرف سے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مسیحی برادری کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں