70

عالمی مبلغِ اسلام ، خطیبِ اعظم بیلجئم نوجوان سکالر علامہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری ایک روزہ دورے پراٹلی تشریف لائے جہاں انہوں نے محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیا میں ماہانہ گیارویں شریف کے سلسلہ میں منعقد شانِ اولیاء کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا

بریشیا (اٹلی) ⁦⁩ ۔۔۔ رپورٹ ، عتیق الرحمن کٹھانہ
تصاویر ۔۔۔ ظفر اقبال نقشبندی
عالمی مبلغِ اسلام ، خطیبِ اعظم بیلجئم نوجوان سکالر علامہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری ایک روزہ دورے پراٹلی تشریف لائے جہاں انہوں نے محمدیہ اسلامک سنٹر بریشیا میں ماہانہ گیارویں شریف کے سلسلہ میں منعقد شانِ اولیاء کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا،
محمدیہ مسجد پہچنے پر انتظامیہ نے پیر صاحب کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد پیر صاحب نعروں کی گونج میں سٹیج پر رونق افروز ہوئے ،
محفل کی نقابت خطیب و امام حافظ فاروق احمد ارشدی نے فرمائی ، محفل کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآنِ حکیم سے ہوا جس کے بعد مقامی ثناء خواں حضرات اور انجمن غلامانِ مصطفیٰ تریستے کے صدر ظفر اقبال مصطفائی کیساتھ تشریف لائے مہمان ثناء خواں نعت گو شاعر لیاقت علی گوندل نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا
بعد ازاں مہمانِ خصوصی علامہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شانِ اولیا کے موضوع پر ولولہ انگیز خطاب کیا ،
انہوں نے کہا اولیاء اللہ منبع رشدو ہدایت ہوتے ہیں اور ان کی ہستیاں باعثِ برکت ہی نہیں بلکہ روحانیت کا ایک روشن چراغ ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی تجویدو اشاعت میں اولیاء اللہ کا بہت کردار ہے ، رجوع اللہ اور فروغِ عشقِ رسولﷺ کے تمام روشن پہلو اللہ کی ولیوں کی نسبت کی وجہ سے رقم ہوئے ہیں،
پیر صاحب نے حضرتِ خضر علیہِ اسلام کا واقع سنا کر حاضریں پر رقت طاری کر دی اور کہا لوگو اپنے ایمان کی سلامتی چاہتے ہو تو با عمل اولیاء اللہ کے آستانوں اور سادات کیساتھ اپنی نسبت قائم کرو ، ورنہ ایمان کے ڈاکو جگہ جگہ آپ کی عاقبت خراب کرنے کیلئے برسرِ پیکار ہیں جن کو اغیار کی پشت پناہی حاصل ہے جو جگہ جگہ سرمایہ کاری کیساتھ آپ کے ایمان پر ڈاکے ڈال رہے ہیں اس لئے محتاط ہو جائیے اور آقا علیہِ الصلواة والسلام کی تعلیمات اپنائیے اور اپنی نسبتوں کو آقا علیہ اسلام کی ارشادات کے مطابق قائم کیجئے ، پیر صاحب نے گیارویں شریف کی فضیلت بھی بیان کی اور تمام حاضرین اور عقیدتمندوں کے لئے دعا فرمائی جو دور دراز سے سفر کر کے اس محفل میں شریک ہوئے۔ آخر میں پیر صاحب نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر محمدیہ مسجد کی انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔
رپورٹ عتیق کھٹانہ سئنیر صحافی اٹلی





اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں