6

امن کیلئے کوششیں، ایرانی وزیر خارجہ کا وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر

تہران(نمائندہ خصوصی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مشرق وسطیٰ میں امن اور ایران سعودی عرب کشیدگی دور کرانے کیلئے کوششیں کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں قیام امن کیلئے کوششیں کرنے پر ایران وزیر اعظم عمران خان کا شکرگزار ہے اوران سے اظہار تشکر کرتاہے۔

جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایران خطے کے دیگر ممالک کو دعوت دیتاہے کہ ہرمز میں قیام امن کے اقدامات میں شامل ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں