4

حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ، پرویز خٹک سربراہ ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، وزیر دفاع کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کا سربراہ پرویز خٹک کوبنایا جائے گا۔ کمیٹی پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے گی ۔ اس کے علاوہ کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں