6

جے یو آئی ف سے مذاکرات سے متعلق وزیر اعظم کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبا ت ضرور سنے گی ،جے یو آئی کے ساتھ سیاسی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیاسی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، آزاد ی مارچ کے سیاسی حل کے لئے کمیٹی قائم کی جائے۔پرویز خٹک مذاکرات کے لئے کمیٹی قائم کریں اوراس کے ارکان کاچناﺅ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کواس وقت خطرات کا سامنا ہے ۔ حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبا ت ضرور سنے گی ، ملک کواس وقت معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کاسامناہے ، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑرہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت مشکل حالات سے باہر نکل چکی ہے اور بہت جلد معاشی مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے ، اس موقع پر وزیر اعظم نے دورہ ایران اور اور سعودی عرب پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں