30

منڈی بھاوالدین تحصیل پھالیہ:۔ ،ٹھکرکلاں میں نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے حقیقی ممانی کو قتل کردیا

منڈی بھاوالدین تحصیل پھالیہ:۔ ،ٹھکرکلاں میں نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے حقیقی ممانی کو قتل کردیا۔
پھالیہ کے تھانہ قادر آباد کے علاقہ ٹھکر کلاں میں نوجوان محمد اویس کی اپنی ممانی پروین بی بی سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تو محمد اویس نے طش میں آگیا اور پسٹل سے فائرنگ کرکے پروین بی بی کو شدید زخمی کردیا جسے فوری طور آر ایچ سی بھیکھو لایا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھا نہ قادراباد مقتولہ کے بھائی تنویر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پھالیہ منتقل کردی۔جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا رپورٹ محمد گلزار طاہر پاور پلس نیوز منڈی بہاؤالدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں