28

تبدیلی سرکار کی حکومت میں ریلوے حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے لاہور سے راولپنڈی جانے والی نان سٹاپ ریل کار سوہاوہ کے مقام پر حادثہ کا شکار

او سی
تبدیلی سرکار کی حکومت میں ریلوے حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے لاہور سے راولپنڈی جانے والی نان سٹاپ ریل کار سوہاوہ کے مقام پر حادثہ کا شکار
وی او
جہلم کی تحصیل سوہاوہ ریلوے سٹیشن سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مسافر ٹرین کی پچھلی تین بوگیاں پٹری سے اترنے سے حادثہ کا شکار ، عینی شاہدین کے مطابق ٹرین حادثہ پٹری کھلنے سے پیش آیا پٹری کھلنے سے تین بوگیاں ایک کلومیٹر تک جھولتی رہیں پٹری کے ساتھ اونچے ٹیلوں کی وجہ سے بوگیاں الٹنے سے معجزانہ طور پر بچ گئیں
بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے پٹری ایک کلومیٹر تک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی
مقامی افراد نے جائے حادثہ ہر پہنچ کر امدادی کاروائی میں حصہ لیا اور مسافروں اور ان کا سامان اتارنے میں مدد کی
پولیس اور مقامی ریلوے عملہ جائے حادثہ پر پہنچے
حادثہ میں ایک مسافر زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈ جوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو جائے حادثہ پر پہنچے
حادثہ کا شکار بوگیاں چھوڑ کر باقی ٹرین تمام مسافروں کو لے کر روانہ کر دی گئی
ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمدرورفت معطل ٹریک کی بحالی میں ایک دن سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں