19

چنیوٹ پاکستان زندہ باد کے نام سے منسوب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹرز صدر انجمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فضل شرقی کو ہرا دیا

چنیوٹ(ملک صدیق حیدرمصطفاٸی)پاکستان زندہ باد کے نام سے منسوب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹرز صدر انجمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فضل شرقی کو ہرا دیا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق: اس ٹورنامنٹ میں 60 میچز کھیلے گئے آخری روز فائنل میچ کے دوران میچ شروع ہوتے ہی کوارٹرز صدر انجمن نے برتری حاصل کی جس کو کھیل ختم ہونے تک برقرار رکھا چیمپئن ٹیم کے کم عمر نوجوان وہاب بشیر نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع پر ناظم اعلی توقیر اسد کا کہنا تھا ان کھیلوں کا اصل مقصد نوجوانوں کا باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے ۔ نگران ٹورنامنٹ طاہر حمید ججہ نے کامیاب انعقاد پر مہمانوں اور میڈیاکا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی محمود احمد بگو صدر باسکٹ بال فیڈریشن نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ انچارج فیسٹیول شمس اقبال نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کرتے انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے تمام کے تمام میچزبہت دلچسپ تھے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیمز کو سپورٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں