6

اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میںڈالر چھ پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پانچ پیسے سستا ہو گیاہے اور سٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت رجحان کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد دوپہر میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی ہے اور اب 156 وپے15 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اب تک 266 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں