19

عارف والا غیرملکی رسیدیں دکھا کر نقلی سونا فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

عارفوالا/غیرملکی رسیدیں دکھا کر نقلی سونا فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

عارفوالا/دوکانداروں نے گروہ کی ایک ساتھی خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

عارفوالا/گلشن اقبال کالونی کا رہائشی محمد رضا زرگر صدر بازار میں گولڈ کا کام کرتا ہے، چند روز قبل دو خواتین اپنے ایک ساتھی کیساتھ اسکی دوکان پر آئیں جہاں انہوں نے ساڑھے 8 تولہ کے طلائی زیورات 7 لاکھ 29 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت کئے، جو چیک کروانے پر نقلی ثابت ہوئے

عارفوالا/مذکورہ گروہ مزید طلائی زیورات لیکر فروخت کے لئے دوبارہ انکی دوکان پر آیا تو دوکانداروں نے ایک خاتون کو پکڑ کر لیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

عارفوالا/ملزمان کوثر پروین، عالیہ مسرت اور بابر نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے، یہ گروہ دوکانداروں کو مسقط، قطر اور عمان سمیت دیگر غیر ممالک کی رسیدیں دکھا کر دوکانداروں کو نقلی سونا فروخت کرتا ہے، ایس ایچ او رائے خضر حیات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں