25

شجاع آباد لودھراں روڈ نزد سبزی منڈی روڈ کی حالت زار جو انتظامیہ اور شجاع آباد کے حکمرانوں کے منہ پر زوردار تمانچہ ہے

شجاع آباد اوسی
شجاع آباد لودھراں روڈ نزد سبزی منڈی روڈ کی حالت زار جو انتظامیہ اور شجاع آباد کے حکمرانوں کے منہ پر زوردار تمانچہ ہے
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد لودھراں روڈ نزد سبزی منڈی روڈ انتہائی درجے کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو شجاع آباد کی انتظامیہ اور شجاع آباد کے حکمرانوں کے منہ پر زوردار تمانچہ ہے عرصہ دراز سے لودھراں روڈ انتہائی درجے کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن شجاع آباد کی انتظامیہ اور شجاع آباد کے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہر الیکشن میں لودھراں روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا جاتا ہے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد وعدے وعدے ہی رہ جاتے ہیں لودھراں روڈ پر 24 گھنٹے ٹریفک کی روانی رہتی ہے لیکن اسکے باوجود اس روڈ کی تعمیر نہیں کرائی جارہی حالانکہ لودھراں روڈ شجاع آباد پر کالج سکول کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اکثر اوقات سکول کے طلبہ وطالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہلیان شہر کی ڈی سی او ملتان عامرخٹک اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید ایم این اے ابراہیم خان صاحب سے درخواست ہے کہ خدارا لودھراں روڈ کی تعمیر جلد ازجلد کرائی تاکہ عوام الناس پریشانی سے بچ سکے
رپورٹر اظہر تاج قریشی شجاع آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں