22

حکومتی ایم پی اے کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات کے اندراج اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کے خلاف نواں کوٹ میں سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اوسی

حکومتی ایم پی اے کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات کے اندراج اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کے خلاف نواں کوٹ میں سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ،

وی او

پاکستان تحریک انصاف حلقہ 256 کے ایم پی اے عامر نواز کے خلاف نواں کوٹ میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین نے خان پور روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے راؤ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے عامر نواز قبضہ گروپ اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتا ہے راؤ آصف کا کہنا تھا کہ 5 روز قبل ایم پی اے کی سرپرستی میں قبضہ گروپ نے میری 14 ایکڑ اراضی پر قبضہ کی کوشش کی اور ہم پر تشدد کیا گیا جس کے باعث ہمارے 3 افراد زخمی ہوئے مگر رورل ہیلتھ سینٹر پکالاڑاں کے انچارج غلام محمد جو کہ ایم پی اے کا کزن بھی ہے اس نے ملزمان کی ہی جھوٹی ایم ایل سی بنا دی جس کے باعث الٹا ہمارے ہی خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کے اثر رسوخ کے باعث ہماری کسی بھی محکمے میں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سے فوری نوٹس لینے اور انصاف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جہانزیب خان پاور پلس نیوز خان پو ر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں