6

پی ایس 11 ضمنی انتخاب، پہلا نتیجہ آگیا، کون آگے کون ہے پیچھے؟ آپ بھی جانئے

لاڑکانہ (نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہونا شروع ہوگیا ہے۔
پی ایس 11 کی یونین کونسل نمبر 8 کے پولنگ سٹیشن نمبر 75 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 202 ووٹ لے کرآگئے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی 136 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مذکورہ پولنگ سٹیشن پر 898 میں سے 351 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 13 ووٹ ضائع ہوئے۔

پی ایس 11 کے پولنگ سٹیشن نظر محلہ سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 324 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی 129 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں