6

15ہزارلوگ بھی اسلام آباد آگئے تو گڑ بڑ ہوجائیگی ، فواد چودھری نے واضح کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان 15ہزار لوگ بھی لے آئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائیگی لیکن یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے ، یہ سوچ سمجھ کرہی بنائی گئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جو مذہبی کارڈ کی مخالف تھیں ، آج وہ شخص جو سب سے زیادہ مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے ، اس کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے کہ ہم ایسا ماحول دیں گے جس سے نوکریاں پیدا ہونگی ، اس وقت صرف چھ فیصد نوکریاں حکومت مہیا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدیدحکومت کا حجم چھوٹا ہے ،ایک کروڑ نوکریوں کاخواب ہاﺅسنگ سکیم سے پورا ہوگا ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں لکڑی تک چائنہ سے آرہی تھی اور مقامی صنعت کا بیڑ ا غرق کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان 15ہزار لوگ بھی لے آئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائیگی لیکن یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے ، یہ سوچ سمجھ کرہی بنائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں