7

”10 سال کی تھی جب اپنے بھائی کے دوست پر دل ہار بیٹھی“ آئمہ بیگ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف سنگر آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 10 سال کی عمر میں اپنے بھائی کے دوست پر دل ہار گئی تھیں اور اس کی وجہ نیلی آنکھیں تھیں جنہیں دیکھ کر وہ یقین نہیں کر پاتی تھیں کہ وہ اصلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں جب آئمہ بیگ سے پوچھا گیا کہ آپ کا پہلا ’کرش‘ کون تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”میں صرف 10 سال کی تھی، وہ میرے بھائی کا دوست تھا۔ میرے بھائی کا دوست مجھ سے کئی سال بڑا تھا اور میں اسے بھی بھائی سمجھتی تھی۔ لیکن اس کی نیلی آنکھوں کی وجہ سے اس پر ’کرش‘ تھا اور میں سوچتی تھی کہ کیا اس کی آنکھیں اصلی ہیں؟“

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے کئی ہیروز بھی ان کے ’کرش‘ رہی ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی ایسا پاکستانی اداکار نہیں جس پر ان کا دل آیا ہو البتہ حال ہی میں ایک اور شخصیت پر ان کا دل ضرور آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں