114

یونان کے خوبصورت جزیروں اور سمندر میں ” ہے کوئی مائی کا لعل ”ابراہیم فیض کے نئے ویڈیو کی شوٹنگ جاری ہے۔

یونان(بیورو رپورٹ) یونان کے خوبصورت جزیروں اور سمندر میں ” ہے کوئی مائی کا لعل ”ابراہیم فیض کے نئے ویڈیو کی شوٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابراہیم فیض کے نئے ویڈیو سانگ کی شوٹنگ ان دنوں یونان کے خوبصورت جزائر اور سمندری لوکیشنز پر جاری ہے۔ جو کے بہت جلد مکمل ہو جائے گی اور ایک بہت خوبصورت ویڈیو شائقین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس ویڈیو کے پروڈیوسر مشتاق خان ماکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم فیض ہمیشہ اپنا ہر پروجیکٹ بڑی محنت اور دلجوئی کے ساتھ بناتے ہیں اور یہ سانگ ”ہے کوئی مائی کا لعل”بھی بڑی محنت سے بنایا جارہا ہے جس میں کافی یونانی گروپس کام کر رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ یونان کی خوبصورتی کی ایک جھلک اس ویڈیو کے ذریعے بھی دنیا تک پہنچائی جا رہی ہے اور شائقین اس سانگ کو ویڈیو کو ضرور انجوائے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں