6

وزیراعظم عمران خان کی علما و مشائخ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی علما و مشائخ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور عمرا ن خان نے جمعہ کو یہاں علما سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے بارے میں لب و لہجہ تبدیل کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا،اس موقع پر انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ مذہبی رہنمائوں سے اس ملاقات کا مقصد دھرنے کے خلاف ان کی حمایت کے حصول کی استدعا کرنا ہر گز نہیں ہے۔ مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے حامدالحق حقانی نے عمران خان کی خطیبانہ صلاحیتوں کو سراہا،اجلاس میں مفتی تقی عثمانی ، مفتی رفیع عثمانی اور حنیف جالندھری نہ آئے تاہم وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ان کے انکار کی خبریں درست نہیں ۔
روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ نے لکھا کہ “علماء کو بتایا گیاکہ دوست ملک نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بارے میں خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔گزشتہ جمعرات کو ایک تقریب میں خطاب کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف قابل اعتراض زبان کے استعمال پر حامدالحق نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے مخالفین کو نام دینے کی پالیسی سے اجتناب کرنا چاہئے جس پر انہوں نے 15، 20 منٹ کا لیکچر دے ڈالا،بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے فضل الرحمن کے بارے میں اپنا انداز گفتگو ترک کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہوں نے اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، میں نے انہیں بیروزگار نہیں کیا،ووٹ نہ دینے پر وہ مجھے نہیں لوگوں کو الزام دیں۔

کہا جاتا ہے کہ عمر ان خان نے کہا وہ کسی سے نہیں ڈرتے، علما کو دھرنے کے خلاف حمایت کے حصول کے لئے نہیں بلکہ مدرسہ اصلاحات پر مشاورت کے لئے بلایا ہے۔ماحول کشیدہ ہونے لگاتو وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے گفتگو کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے شرکا سے خوشگوار گفتگو کی استدعا کی۔جب اس نمائندے نے اجلاس میں موجود فردوس عاشق اعوان اور شفقت محمود سے حکومتی موقف جاننے کی کوشش کی تووہ دستیاب نہیں ہوئے۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن، ظاہر اشرفی، قبلہ ایاز اور دیگر مذہبی رہنما بھی موجودتھے۔ یہ جمعرات کو ایک اجلاس کا فالو اپ تھا جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، حنیف جالندھری اور فضل الرحمن موجودتھے۔ تاہم وہ وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں