5

“سرفرازا حمد کو کپتانی کے بعد ٹیم سے بھی آوٹ کردیا گیا” پی سی بی نے وجہ بھی بتادی

لاہور(ویب ڈیسک) سرفراز احمدکو بطور کھلاڑی بھی قومی کرکٹ ٹیم سے نکال دیا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو باہر کرنے کا فیصلہ ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے،سرفراز کی فارم اور اعتماد میں کمی صاف دکھائی دیتی ہے ، انھیں پچھلی کچھ سیریز میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہانٹرنیشنل کرکٹ سے دوری انھیں موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی فارم اور ٹیم میں جگہ دوبارہ حاصل کرسکیں،سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی حالیہ ناقص کارکردگی اوراعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے،سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائی دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اورٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجے میں ملی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خراب پرفارمنس پر سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی اور بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان یہ کہہ کر نہیں کیا گیا کہ ون ڈے سیریز اگلے برس جولائی میں نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہے اس لیے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں