6

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی میں پہلا باضابطہ رابطہ، اہم بریک تھرو ہوگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءاسلام ف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں پہلا باضابطہ رابطہ قائم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں دھرنے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتوار کی شب 8 بجے پارلیمنٹ لاجز میں مولانا عبدالغفور حیدری کے گھر پر جے یو آئی کی قیادت سے مذاکرات کرے گی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم آتی ہے تو ان سے مذاکرات ضرور کریں گے ، دیکھیں گے کہ حکومت کہاں تک ہماری بات سنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں