6

“آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں” ناگا لینڈ کی حسینہ نے بھی مودی کوآئینہ دکھا دیا، مشورہ دے ڈالا

ممبئی (ویب ڈیسک) مس کوہیما مقابلے کی دوسری رنر اپ ’ویکونو سچو‘ نے سوال و جواب راؤنڈ کے دوران جج کے ایک سوال کے جواب میں نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے حاضرین کا دِل جیت لیا،رواں ماہ 5اکتوبر کو ناگالینڈ کے دارالحکومت میں مس کوہیما 2019مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں23 سالہ کرینو مزیٹسو کو فتح کا تاج پہنایا گیا، 19 سالہ کریلی وینو سوہو پہلی رنر اپ بنیں جبکہ 18 سالہ ’وکونوسچو‘ دوسری رنر اپ رہیں۔

مس کوہیما مقابلے میں ججز کی جانب سے سوال و جواب راؤنڈ کیا گیا جس میں اُنہوں نے اُمیدواروں سے مختلف سوالات کیے، اِسی دوران ایک جج نے ویکونو سچو سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے لیے دعوت دی گئی تو آپ اُن سے کیا کہیں گی؟‘اس سوال کے جواب میں ویکونو سچو نے جواب دیا کہ ’ اگر مجھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اُن سے کہوں گی کہ آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں۔‘ویکونوسچو کے اِس جواب پر حاضرین و میزبان سمیت ججز اور اُمیدواروں نے قہقہے لگا دیے۔ویکونو سچو کے اِس جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں