5

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،9 بھارتی فوجی ہلاک،متعدد چوکیاں تباہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک جوان اور5 شہری شہید ہو گئے ،پاک فوج کے بھرپورجوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ اور9 فوجی مارے گئے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جوڑا ،شاہ کوٹ اورنوسیری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لانس نائیک زاہد اور 3 نہتے شہری شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج کی فائرنگ سے زخمی مزید 2 شہری شہید ہوگئے جس سے شہید ہونے والے سویلین کی تعداد5 ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں