6

بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی اقوام متحدہ کے مبصرین اورغیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے اقوام متحدہ کے مبصرین اورغیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصروں اور میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرنے کی دعوت ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ،انہوں نے کہا بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنارہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یواین مبصرمشن،ملکی،غیرملکی میڈیاکوآزادکشمیرمیں آزادانہ رسائی ہے،یہ آزادی مقبوضہ کشمیرمیں نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا،پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں