5

بھارتی افواج کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کوسلام پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی افواج کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کوسلام پیش کرتا ہوں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی افواج کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کوسلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے شہریوں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جوڑا ،شاہ کوٹ اورنوسیری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لانس نائیک زاہد اور 3 نہتے شہری شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج کی فائرنگ سے زخمی مزید 2 شہری شہید ہوگئے جس سے شہید ہونے والے سویلین کی تعداد5 ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں