51

یونان کے خوبصورت مقامات پر” ہے کوئی مائی کا لعل ”ابراہیم فیض کے نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

یونان(بیورو رپورٹ) یونان کے خوبصورت مقامات پر” ہے کوئی مائی کا لعل ”ابراہیم فیض کے نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابراہیم فیض کے نئے ویڈیو سانگ کی شوٹنگ ان دنوں یونان کے خوبصورت جزائر اور سمندری لوکیشنز پر جاری تھی جو کہ آج مکمل ہو گئی ہے جس میں انٹرنیشنل ماڈلز نے کام کیا جو یقینن شائقین کو پسند آئے گا ۔ وڈیو کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ابراہیم فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک منفرد گانا ہے جسے فینز ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یونان کی خوبصورتی کی ایک جھلک اس ویڈیو کے ذریعے بھی دنیا تک پہنچائی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یونان کی خوبصورت ٹاپ ماڈلز نے اپنے فن کے جوہر پیش کیے ہیں جو یقینن شائقین کو ضرور پسند آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں