5

سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے پر کراچی کے لوگ سڑکوں پر آگئے

کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔کرکٹ کے مداح اتوار کو کراچی میں سرفراز کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے جہاں سابق کپتان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی سی بی کے خلاف احتجاج کیا۔سفید کٹ پہنے ننھے کرکٹرز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں جبکہ مظاہرین نے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے خلاف اور سرفراز احمد کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے میں پاکستان ہاکی اولمپیئن وسیم فیروز نے بھی شرکت کی اور کہا کہ پی سی بی نے سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا، بورڈ اپنے فیصلے پر ازسر نو غور کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے متعدد کامیابیاں بھی حاصل کی تھی، اس کو یوں برطرف کردینا ٹھیک نہیں اور ساتھ ساتھ بابر اعظم کو ابھی کپتان بنادیا ہے جس سے اس کی بیٹنگ پرفارمنس بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں