6

ترسیلات زر میں اضافہ کیلیے حکومت یہ کام کرے ،پیاف چیئرمین نے حکمرانوں کو معاشی اصلاحات کے حوالے سے اہم ترین مشورہ دے دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہییے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے پر کشش مرا عات کا اعلان کرے تاکہ انکی طرف سے ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

میاں نعمان کبیر نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل گرتی ہوئی ترسیلات زر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جو کہ1.43 فیصدکم ہو کر 5.47 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیئں ہیں جو کہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران کی کیفیت میں ترسیلات زر ہی واحد ذریعہ رہ گیا ہے جس سے مالی خسارہ کی صورت میں درآمدی اور بیرونی قرضوں کی ادائیئگیاں کی جاتی ہیں۔ میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ سمندر پار پاکستاینوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔میاں نعمان کبیر نے بنیادی معاشی اصلاحات پر زور دیتے ہوے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حوصلہ افزا پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو اور معاشی شرح نمو بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاکستان رمٹنس انیشی ایٹو پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔پیاف چیرمین نے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ترسیلات زر کا 24ارب ڈالرکا مالی سال 2019-20کا ہدف پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا اور اسکے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں