5

بھٹو کوزندہ رکھتے رکھتے سندھ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مشیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھٹو کوزندہ رکھتے رکھتے سندھ کے بچے بھوک سے مررہے ہیں، بلاول میڈیا میں عدالت لگا کر وزیر اعظم کی کردار کشی کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کوسمجھ نہیں آرہی کہ بھٹو لاڑکانہ میں مرکیوں گیا؟ بھٹو کوزندہ رکھتے رکھتے سندھ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غربت رقص کررہی ہے ۔ سندھ میں بری گورننس کی داستانیں عام ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ بلاول میڈیا میں عدالت لگا کر وزیر اعظم کی کردار کشی کرتے ہیں، بلاول بھٹو کو عمران خان سے ذاتی عناد ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کو بلاول نے بس کی پچھلی نشست پر بٹھایا ہے ، قومی جماعت پیپلز پارٹی اب مولانا فضل الرحمان کے تانگے سے لٹکی ہوئی ہے۔ رہبر کمیٹی کی ڈوریاں جیل سے سزا یافتہ قیدی ہلا رہے ہیں۔ سزا یافتہ قیدیوں کے بچے پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے بچوں کو سیاسی ایندھن بنانا چاہتے ہیں ۔ قوم 27اکتوبر کو یوم سیا ہ منانے کے لئے پرعزم ہے ۔ وزیر اعظم معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے حب میں 1320میگا واٹ کے منصوبے کا افتتاح کردیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں