37

محنت اور لگن سے انسان کو کامیابی ملتی ہے۔عظمی سواتی

محنت اور لگن سے انسان کو کامیابی ملتی ہے۔عظمی
سواتی
آج جس مقام پر ہوں یہ والدین اور شائقین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔ نوجوان گلوکارہ

یورپ(نمائندہ اکرام الدین) پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف اور خوبصورت آواز کی مالکہ نوجوان گلوکارہ عظمی سواتی نے کہا کہ محنت اور لگن سے انسان کو ترقی، کامیابی اور شہرت مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کامیابی کا دارومدار نیتوں پر ہے کیونکہ اگر انسان کی نیت صاف اور نیک ہوں تو اسکو ایک دن ضرور کامیابی ملے گی برے لوگ ہمیشہ کامیابی سے قاصر ہوتے ہے کیونکہ بڑےلوگوں کو کسی کی عزت کرنی نہیں اتی اس لئے برے لوگوں کو کامیابی نہیں مل سکتی خوبصورت آواز کی مالکہ نوجوان گلوکارہ عظمی سواتی نے روزنامہ سچ اور پاور پلس نیز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دنیا میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک نام ہے کیونکہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں تجربہ کار فلمی اداکار، ایکٹر،فنکار، ماڈلز، اور گلوکار موجود ہے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے نئے نوجوان گلوکاروں کو لانے کی ضرورت ہے تا کہ شوبز انڈسٹری ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ میرا موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعاوں کا نتیجہ ہے شوبز کی دنیا میں اپنی ایسی شناخت بنانے کی خواہش مند ہوں کہ لوگ مجھے مدتوں فراموش نہ کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں