6

بھارت میں مصروف ترین ریلوے سٹیشن پر دھماکہ

بنگلور (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ریاست کرناٹکا کے شمالی علاقے کے ہوبلی ریلوے سٹیشن پر ہوا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک آدمی نے سٹیشن پر پڑا ہوا لا وارث پارسل اٹھایا جو دھماکے سے پھٹ گیا اور اسے زخمی کرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا نہیں تھا اور اس سے صرف ایک آدمی زخمی اور ایک کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہے۔پولیس نے دھماکے کے بعد فوری طور پر پلیٹ فارم کو خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

خیال رہے کہ ہوبلی ریلوے سٹیشن انتہائی مصروف ترین جگہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔ یہ انڈیا کے جنوب مغربی ریلوے زون کا ہیڈ کوارٹر اور جنکشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں