6

یہ تو میں نے صرف پاک فوج کی وجہ سے کیا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ اداکارہ نیلم منیر نے آئٹم سانگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اداکارہ نیلم منیر کا تازہ آئٹم سانگ سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ گانا محض اس وجہ سے کیا کیونکہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی ۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں  ”خوابوں میں جب میں پاکستان گئی، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی وے“آئٹم سانگ کا دفاع کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ میں نے یہ گانا اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ تمام یہ جانتے ہو کہ میں کیا کرتی ہوں، اس کی میں ذمہ داری لیتی ہوں اور اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گی اور یہ فلم دیکھیں گے ، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں‘۔

ان کے اس موقف کو بھی کئی صارفین نے ماننے سے انکار کردیا اور ایک صارف نے لکھا کہ ” آپ مجھے پسند ہیں لیکن یہ آئی ایس پی آر پر نہ ڈالیں، اس آئٹم سانگ میں آئی ایس پی آر یا لڑنے والے سپاہیوں کا کوئی فائدہ نہیں، اس کا انحصار آپ پر ہے ، اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آئٹم سائنگ اچھی چیز نہیں تو پھر اس کا انحصار نہیں کہ کون رقم کی پیشکش کررہاہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں