26

بورےوالا ایف بلاک ملاحواں والی گلی سمیت قریبی علاقوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ، گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ، وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ

بورےوالا ایف بلاک ملاحواں والی گلی سمیت قریبی علاقوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ، گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ، وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ ، علاقہ مکینوں کو شدید مشکالات کا سامنا۔ تفصيل کے مطابق بورےوالا شہر کے دیگر علاقوں سمیت ایف بلاک ملاحواں والی گلی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی جمع ہو گیا ہے۔ گندے پانی سے بدبو اور تعفن کے سبب علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیویج کے اس گندے پانی سے ہمارے بچوں ، خواتین ، نمازیوں اور راہ گیروں کو گزرنے میں بہت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے وبائی امراض ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔گلی میں بڑے کھڑے بن چکے ہیں جو جوہڑوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس سے ایف بلاک ملاحواں والی گلی اور قریبی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔(شبیرحسین بورےوالا )



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں