4

مفاد عامہ کے 8قوانین کی منظوری ، تیز ترین انصاف کاحصول یقینی بنایا جائیگا ، وزیر قانون

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مفاد عامہ کے 8قوانین کی منظوری دی گئی ہے، یہ قوانین تیز انصاف کی فراہمی سے متعلق ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مفاد عامہ کے 8قوانین کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ قوانین تیز انصاف کی فراہمی سے متعلق ہیں۔

فروغ نسیم کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کا وعدہ ہے کہ انصاف کا تیز ترین حصول یقینی بنایا جائے گا ۔ نئے قوانین سے سول اور دیوانی مقدمات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاءکے تعاون کی بڑی ضرورت ہوگی ، اب وقت آگیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں